مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا
فوٹو: سکرین گریب
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور ساتھ وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات اس کی وجہ نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کااعلان کیا ان کا کہنا تھا بطورچیف سلیکٹر 30نومبر تک ذمہ داریاں نبھاوں گااس کے بعدکوچنگ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیصلہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا اور انھیں بتایا ہے کہ میں ایک عہدہ چھوڑ رہا ہوں انھیں میرے فیصلے پر اعتراض نہیں ہے اگر ہوتا تو دوسرا عہدہ بھی نہ رکھ سکتا۔
مجھے عہدہ چھوڑنے کیلئے یہی وقت مناسب لگا ہے اور یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اسے وزیراعظم سے ملاقات سے جوڑ کرنا بیان کرنا درست نہیں ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ میری چیئرمین پی سی بی سے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے نوک جھوک کی باتیں بھی محض افوائیں ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
مصباح الحق نے اس خدشہ کو بھی مسترد کیا کہ بطور چیف سلیکٹر میرے کام سے کوئی مطمئن نہیں تھا انھوں نے کہا کہ اس کے نتائج سے واضح ہے کہ ماضی میں کئے گئے فیصلے درست تھے۔
تنخواہ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے ایک عہدہ چھوڑ رہا ہوں تو پھر تنخواہ بھی آئندہ ایک ہی عہدہ کی ملے گی،انھوں نے کہا کہ میری سلیکشن کمیٹی کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ رہی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ بطور کوچ میرا یہ ٹارگٹ اور خواہش ہے کہ پاکستان کو تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹاپ پر لے کر آوں اور یہی ہدف رکھ کر میں ٹیم کے ساتھ کام کروں گا۔
Comments are closed.