شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کاآغاز

فوٹو: فائل

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغازا حتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیا ، رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب حکام نے شہباز شریف حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا ۔

اس ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ، نصرت شہباز سمیت سولہ افراد کو نامزد کیا گیا ، شہباز شریف سمیت 16 ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے ،کیس میں چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں ، ریفرنس میں کہا گیا کہ شہباز شریف فیملی نے ملازمین اور قریبی دوستوں کی مدد سے اربوں کی منی لانڈرنگ کی اور کالا دھن سفید کیا ، اسی پیسے سے پاکستان میں جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔

Comments are closed.