آج 12 اکتوبر جمہوریت کے قتل کا دن ہے،مریم نواز
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 ایک سیاہ دن ہے ، ووٹ کی عزت کی پامالی، آئین کی توہین اور جمہوریت کے قتل کا دن ہے ۔
ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کا دن 9 سالہ اندھی ، گونگی بہری آمریت کے آغاز کا دن ہے ، ایسے سیاہ دنوں کو مستقبل کی تاریخ سے ہمیشہ کے لئے خارج کرنا نواز شریف کا مشن ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ وہی مشن جس کا واضح اعلان قائد اعظم نے 1948ء میں کوئٹہ سٹاف کالج میں کیا تھا ، جس کا مفہوم ہے ” ووٹ کو عزت دو ۔
دوسری طرف وفاقی اور صوبائی حکومت نے احتجاجی جلسوں کے دوران مریم نواز کو گرفتار نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء نے اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کو احتجاج کیلئے فری ہینڈ دیا جائے، کسی غیرجمہوری اقدام بجائے حکومتی بیانیئے سے اپوزیشن کو بےنقاب کیا جائے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چودھری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور شہزاد اکبر نے ملاقات کی.
Comments are closed.