اوگی کے تاجروں نے سربلند خان پر اعتماد کیا، بشیر سواتی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحصیل اوگی ایوان تجارت کا بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونا تاجر برادری کا سربلند خان پر اعتماد کااظہار ہے۔
ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں مقیم سرگرم سیاسی و سماجی کارکن بشیر سواتی نے سربلند خان کی کامیابی پر کیا ہے انھوں نے کہا کہ سربلند خان نے ہمیشہ اپنی تاجر کمیونٹی کا خیال رکھا ہے اسی لئے تاجروں نے ان انتخاب کیا۔
سربلند خان کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے بشیر احمد سواتی نے کہا کہ سربلند خان نے اپنے اچھے سلوک اور با اخلاق لہجے سے تاجروں کو دل جیتے تھے اب انتخاب بھی جیت لیاہے۔
بشیر احمد سواتی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں امید کرتے ہیں کہ سربلند خان اپنے انتخاب کو درست ثابت کریں گے ہم تنظیمی امور میں جہاں بھی ضرورت پر ان کا ساتھ دیں گے۔
یاد رہے دو دن قبل اوگی بازار میں تاجروں کے انتخابات میں سربلند خان نے1686ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی،عطاء اللہ کو767جب کہ عبدالرزاق فوجی کو142ووٹ ملے۔
Comments are closed.