اپوزیشن کی تحریک ریاست مخالف ہے،وزیر داخلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے اپوزیشن کی تحریک ریاست مخالف ہے، جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی ترویج کررہے ہیں جس کا مقصدخود کو احتساب سے بچانا ہے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت دینے کی مخالفت کردی ہے۔ جمہوری روایات اداروں کی عزت کو سرعام پامال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔
ادھرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی ہے
اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا۔
جے یوآئی ف نے بھی 25 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو، اختر مینگل، عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماء خطاب کرنا تھا۔
اس سے قبل گزشہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ سے گفتگو کی۔
میاں نواز شریف نے اتوار کو دونوں رہنمائوں سے خصوصی طور پر رابطہ کر کے 11اکتوبر کے جلسے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہدایات دیں ۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11اکتوبر کوکوئٹہ کے جلسے میں مسلم لیگ(ن) اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریگی.
اس حوالے سے پارٹی کے تمام عہدیدار ، کارکن ، خیر خواہ جلسے میں اپنی شرکت کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ اپنی بھر پور تعداد بھی دیکھائیں تا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دیا جائے کہ بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر ہے۔
Comments are closed.