جی ڈی اےکاجدید ٹھنڈیانی سیاحتی زون کے قیام کا اعلان
ایوبیہ(عتیق عباسی)گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے گلیات میں سیاحت کی ترقی اور سیاحوں کو جدید سہولتیں پہنچانے کیلٸے جدید سیاحتی زون ٹھنڈیانی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
ڈاٸریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھاڑٹی رضا حبیب نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے بتایا کہ ٹھنڈیانی میں مزکورہ سیاحتی زون ایک چھت کے نیچے جدیدسیاحتی سہولتوں بشمول ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ، شاپنگ پلازہ ،پارکس ، مارکٹس ، مالز اور چھوٹا سٹیڈیم پر مشتمل ہو گا.
اس مقصد کے لٸے جی ڈی اے نے 620 ایکڑ زمین قیمت 70 ملین روپے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے نام مختص کردی ہے، رضا حبیب نے کہا کہ ٹھنڈیانی میں مزکورہ سیاحتی زون جدید سہولتوں سے مزین ہوگا.
یہ ان پانچ سیاحتوں زونز میں سے ایک ہے جو کے صوبے کے مختلف حصوں سوات ، چترال اور مانسہرہ میں بناٸے جاٸیں گے اس زون کو ایبٹ آباد شہر اور ملک کے باقی حصوں میں سے منسلک کرنے کیلٸے 7.5 کلومیٹر شاہراہ اگلے ڈیڑھ سال میں مکمل کردی جاٸے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے نتھیاگلی میں فورسٹار ہوٹل،ایوبیہ تھیم پارک اورفوڈ سٹریٹ بھی بنایا جاٸے گا۔ اور مزید یہ کہ ایوبیہ چیٸر لفٹ کو جدید آسٹریلوی ماڈل بنانے کیلٸے پراٸیویٹ سیکٹر سے شراکتی بنیادوں پر Build Operate and Transfern ( BOT) کے زریعہ ٹینڈر کٸے جاٸیں گے ۔
جس فرم کے پاس 700ملین روپے کی مالی حثیت اور ٹیکنیکل صلاحیت ہوگی وہ اس بڈ میں حصہ لے سکے گی۔ اور مزید یہ کہ اب ایوبیہ چیٸر لفٹ کاداٸرہ کار ڈونگا گلی تک بڑھایا جاٸے گا۔
رضاحبیب نے کہا کہ ایشین ڈویوپلمنٹ بنک کے تعاون سے چار روڈ لنکس بشمول شانگلہ ومنال روڈ اور نتھیاگلی بکوٹ روڈ سمیت ٹوٹل چار روڈز 150 ملین ڈالر کے خرچے سے مکمل ہونگی۔
گلیات ڈیویلپمنٹ اتھاٹی (GDA ) کی سربراہی میں ہونے والے اندرونی راٸے دہی میں احسان مانی کو ایک دفعہ پھر چیٸرمین اور ایگزیگٹیو ممبرممبر سردار نجیب الرحمن عباسی کو چیٸرمین Dispute and Tourism Committee مقررکیا گیا۔
اور مزید یہ کہ یوسی بکوٹ میں ایک جدید پارک اورواٹر سپورٹس کیلٸے جدید سہولت کا اہتمام بھی کیا جاٸے گا۔
ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ اس سال ہمارے ادارے نے 450 ملین روپے کا ملی ہدف رکھا ہے ۔ جو کے مختلف زریعوں سے حاصل کیا جاٸے گا بشمول مختلف کرایوں اور ٹیکسز مد میں اکٹھا کیا جاٸے گا۔
ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے مزید کہا کہ ہم ادارے کو جدید اور عوام دوست بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔کچھ عناصر کافی عرصہ سے پراپیگنڈہ پھیلا رہے اور عوام و گلیات کی ترقی و خوشحالی ہماری پہلی ترجیح ہے اور گلیات میں ترقی کا ایک نیادور شروع ہونے والا ہے ۔ جو کے کچھ عناصر کے مفاد میں نہیں ہے ۔
Comments are closed.