گلیات میں ژالہ باری، ایبٹ آباد روڈ بند،کار پر سلائیڈ آن گری
ایوبیہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)گلیات میں جمعہ کی شام کو تیز بارش اور ژالہ باری نے سماں باندھ دیا، لوگ ٹھنڈے ٹھار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جب کہ سڑکیں ژالہ باری کے باعث سفید ہو گئیں۔
سڑکوں پر اچانک ہونے والی ژالہ باری کے باعث جگہ جگہ گاڑیوں کے پھسلنے کے واقعات پیش آیا اور بہت سارے مسافروں نے سفر جاری رکھنے کے باعث کچھ دیر سائیڈز پر آرام کرنے کو ترجیح دی۔
ژالہ باری کے بعد سڑکیں اور پہاڑ ایسے سفید ہو گئے جیسے برفباری میں ہو جاتے ہیں ، من چلے جگہ جگہ اکٹھے ہو کر ژالہ باری سے بنی برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے کو مارنے لگ گئے۔
ژالہ باری کی وجہ سے ایک گھنٹے تک ایبٹ آباد روڈ پر ٹریف معطل رہی کیونکہ سڑک پر اتنی زیادہ پھسلن ہو گئی تھی کہ گاڑیاں ڈرائیوکرنا مشکل ہو گیاتھا۔
ادھر تھانہ بگنوتر کے علاقے دبئی ہوٹل کے قریب ایک مہرا ن کار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں دو خواتین ساحرہ بی بی زوجہ خورشید ساکن سیری بگنوتر، نگینہ بی بی زوجہ اورنگزیب ساکن سیری بگنوتراور ظہیر ولدفاضل بیروٹ کلاں عباسیاں شامل ہیں،زخمیوں کوایبٹ آباد ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا۔
Comments are closed.