دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کے 6 وکٹوں پر 382 رنز
اسلام آباد (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر تین سو بیاسی رنز بنا لئے۔
میزبان ٹیم کو پاکستان پر پہلی اننگز میں دو سو پانچ رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ۔کیپ ٹاون میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نےاپنے کل کے سکور ایک سو تئیس رنز دو کھلاڑی آوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو تیسری کامیابی جلد ہی مل گئی جب محمدعباس نے ہاشم آملہ کو چوبیس کےانفرادی سکورپر بولڈ کردیا ۔
’’تھیونس۔برین‘‘تیرہ رنز اور ’’باؤوا‘‘ پچہتر رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے ایک سو تین رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو ستتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.