آرمی چیف سے نواز شریف سے متعلق بات کیلئے لیگی رہنما کی 2ملاقاتیں
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق بات کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں کیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے بعد خود محمد زبیر نے بھی ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی دو بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، آرمی چیف سے محمد زبیر نے اگست اور ستمبر میں ملے ہیں، ایک ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف سے محمد زبیر کی دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی آرمی چیف سے اگست کے آخر اور ستمبرمیں ملاقاتیں ہوئیں، ان کا کہنا ہے کہ
نواز شریف یا مریم نواز نے مجھے ملاقاتیں کرنے کا نہیں کہا تھا، پارٹی کے حوالے سے میری ایک پوزیشن ہے۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اورکھانے کے دوران سیاست پر بھی بات ہوتی ہے۔
محمد زبیر نے بتایا کہ ملاقات طویل تھی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے حوالے سے جب گفتگو کی تو آرمی چیف نے کہا قانونی معاملات عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ’اس قسم کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے میں نے کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کیا،محمد زبیر کا کہنا تھا کہ’چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سے40 سال پرانیتعلقات ہیں۔
محمد زبیر نے کہااآرمی چیف سے اسدعمر کے بیٹے کے ولیمے میں ملاقات ہوئی تو آرمی چیف نے کہا اسلام آبادآئیں ملاقات کریں،اُن کا کہنا تھاکہ ’ملاقاتوں میں نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق گفتگو ہوئی مگر کوئی ریلیف نہیں مانگا۔
انھوں نے کہاس طرح کی مٹینگز میں سیاسی بات چیت بھی ہوجاتی ہے‘۔ محمد زبیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ یہ مٹینگز سابق گورنر سندھ کی درخواست پر ہوئیں تھیں۔
اسی ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران شرکاء میں سے ایک کو کہا گیا آپ نے الیکشن کی رات فون کیا،شیخ رشید نے کہا کہ عسکری قیادت کو فون کرنے والے پارلیمنٹیرین کا نام خواجہ آصف ہے۔
Comments are closed.