آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ ملکی و بین الاقومی صورتحال زیر غور آئی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں بعض وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال، خطے میں بدلتے حالات، مقبوضہ کشمیر، افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال، سرحدوں پر سیکورٹی، داخلی امن و امان کے امور بھی زیر غور آئے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔
عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔
عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں ،آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔
اس ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف،شاہ محمود قریشی، سراج الحق، اسعدالرحمان، شیری رحمان،خواجہ آصف،شیخ رشید،ایاین پی رہنما شریک تھے۔
Comments are closed.