چینی 100 روپے کلو، 15 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے کا بکنے لگا
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چینی 100 روپے کلو اور آٹے کا 15 کلو کا تھیلا ایک ہزار 15 کلو میں بک رہا ہے اسی طرح دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں.
ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے حکومت صرف اجلاسوں، وزیراعظم غریبوں کے حق میں بیانات دے رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب اور ضلعی انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے.
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.71 فیصد اضافہ ہوا اور حالیہ ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر 91.89 روپے فی کلو ہوگئی اور چینی کی اوسط قیمت 81 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 93.91 روپے سے بڑھ کر 94.72 روپے فی کلو بتائی گئی ہے لیکن دکانوں پر چینی 100 روپے کلو بک رہی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور انڈے 7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 2 روپے، دال مونگ ایک روپے فی کلو، دال مسور،دال چنا،آٹا، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تازہ دودھ، دہی، چاول اور چھوٹا گوشت بھی مہنگا ہوگیاہے، حالیہ ہفتے کے دوران تین اشیا سستی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
بڑھے گوشت، پھل اور سبزیوں سمیت بہت سی کھانے پینے کی اشیاء کی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد میں فروخت جاری ہے دکانداروں نے سرکاری لسٹ آویزاں کی ہوتی ہے لیکن اپنے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں.
ایک صارف عثمان خٹک کے مطابق تاجراور چھوٹے دکانداروں نے منافع خوری کا نیا طریقہ اپنا لیا ہے ہر چیز مہنگی بیچ رہے ہیں اور جب کوئی خریدار تکرار کرے تو کہتے ہیں یہ تبدیلی سرکار سے پوچھیں.
Comments are closed.