حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے، شہبازشریف
لاہور(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو جیل میں کورونا ہو گیا ہےانھوں نے حمزہ کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔
شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہو گیا، حمزہ نے مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔
حمزہ شہباز سے متعلق جیل حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے ٹیسٹ سےمتعلق تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ حمزہ شہباز کی حالت پہلے سے بہتر ہے اس لئے ان کو جیل ہسپتال منتقل نہیں کیا، وہ اپنی بیرک میں ہی موجود ہیں۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کیا جائے، لاپرواہی سے صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.