پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان,فرقہ واریت پھیلانے پروزیراعظم برہم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک مہینے کیلئے خطرہ ٹل گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔
حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت کے بعدستمبر کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
وزارت خزنہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ستمبر کے مہینے میں میں پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے، ڈیزل کی قیمت 106روپے 46پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86پیسے برقر ار رہے گی۔
اس سے پہلے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔
عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ
وزیراعظم عمران خان نے عاشورہ کے پُرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاعاشورہ کے پرامن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بعض عناصرنےفرقہ واریت کےشعلےبھڑکانےکی کوشش کی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔
Comments are closed.