عید الفطر کیلئے 6چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی حکومت نے عبدالفطر پر 6چھٹیوں کا اعلان کردیا ،وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں جمعہ 22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک ہوں گی اس دوران ٹرانسپورٹ سے بھی پابندی ہٹا دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو آبائی گھروں کیلئے روانگی میں آسانی ہوگی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے ، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے شیڈول کے مطابق اعلان کرسکتی ہیں۔

میڈ یارپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا، اجلاس سے قبل رویت ہلا ل کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند دیکھنے یا اعلان کرنے سے منع کردیاہے۔

Comments are closed.