نامور کالم نگار،، وسعت اللہ خان،،کی اوپن ہارٹ سرجری

فوٹو : فائل

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)نامور کالم نگار اور سینئر صحافی وسعت اللہ خان کا دل کا آپریشن کامیاب رہا ان کی طبیعت سنبھل رہی ہے.

وسعت اللہ خان کو تین دن پہلے دل کی تکلیف ہونے پر کراچی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ اُن کے دل کے تین والو بند ہیں۔

ڈاکٹرز نے جان کے خطرہ کے پیش نظر فوری اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی جس پر انھیں آپریشن کے عمل سے گزرنا پڑا، آپریشن کامیاب ہونے کے بعد انھیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے.

ڈاکٹروں کے مطابق اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور آج وسعت اللہ خان کو وارڈ میں شفٹ کر دیا جائے گا، ان کے آپریشن کا سن کر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی صحت یابی کیلئے دُعائیں کیں کی۔

اے این پی کے رہنماایمل ولی خان نے کہا ہے ہماری دعائیں سینئر صحافی وسعت اللہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ انکے دل کا آپریشن کامیاب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد سے جلد صحت کاملہ دے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وسعت اللہ خان صاحب آپ مظلوم کی توانا آواز ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو صحت یاب کرے، سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے سینئر صحافی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

وسعت اللہ خان ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کیلئے کام کرتے ہیں اور خاص کر کالم نگاری پر انھیں مکمل عبور حاصل ہے، پڑھنے والے ان کے منفرد انداز اور موضوعات کی بنا پر بہت پسند کرتے ہیں.

Comments are closed.