پاکستان میں اموات704، مریضوں کی تعداد32ہزار44ہو گئی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کروناوائرس مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 706 ہوگئی ہے جب مصدقہ مریضوں کی تعداد 32044 ہو چکی ہے۔
اب تک خیبرپختونخوا میں 257 افراد،سندھ میں 200، پنجاب میں 211 ،بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پیر تک ملک بھر سے کورونا کے 1141 کیسز اور 40 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 537 کیسز 11 اموات ،پنجاب سے 301 کیسز اور 14 اموات ، خیبر پختونخوا سے 206 کیسز 12 اموات ، اسلام آباد 38 کیسز ایک جاں بحق ، بلوچستان سے 44 کیسز ایک جاں بحق ، گلگت بلتستان سے 15 کیسز اور آزاد کشمیر ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔
اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 967 کیسز اور 21 اموات سامنے آئیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 11 اموات اور 160 کیسز ، سندھ میں 9 اموات اور 709 کیسز جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض دم توڑ گیا اور 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1939 کیسز اور 18 اموات ، سندھ سے 1080 کیسز 4 اموات، خیبر پختونخوا میں 182 کیسز اور 13 اموات، پنجاب 438 کیسز، بلوچستان 151 کیسز، گلگت بلتستان 36 کیسز ایک مریض جاں بحق ہوا، اسلام آباد 51 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا میں ہفتہ کو کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد234ہو گئی،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 182 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، مجموعی تعداد 4509 ہوگئی ، محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1086 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں ہفتہ کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1080 ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5498 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی تعداد 87108 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹوں میں 1080 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے ،مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں ہفتہ کو کورونا کے مزید 438 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی، صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10471 ہوگئی ہے،پنجاب میں کورونا سے اب تک 4131 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتہ کو کورونا کے مزید 151 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے،مریضوں کی مجموعی تعداد 1876 ہوگئی ہے،صوبے میں کورونا سے 222 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کے مزید 51 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 609 ہوگئی ہے ۔
گلگت بلتستان میں ہفتہ کو مزید 36 کیسز سامنے آئے اور مریض جاں بحق ہوا جس کی تصدق محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کی،گلگت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 430 ہو گئی،کورونا وائرس سے اب تک 303 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،آزاد کشمیر سے آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ۔
Comments are closed.