امریکی نمائند ہ خصوصی زلمے خلیل کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات
فوٹو: فائل
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئی امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
Mr Zalmay Khalilzad, US Special Representative for Afghan Reconciliation called on General Qamar Javed Bajwa, COAS, today.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 8, 2020
During the meeting, issues of mutual interest and overall regional security situation including Afghan reconciliation process were discussed… (1/2)
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔
Comments are closed.