وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بھارتی عزائم سے خبر دار کردیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن کی کوششوں سے مسلسل خبردار کر رہا ہوں۔
I have been warning the world about India's continuing efforts to find a pretext for a false flag operation targeting Pakistan. Latest baseless allegations by India of "infiltration" across LoC are a continuation of this dangerous agenda.The Indigenous Kashmiri resistance against
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 6, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر خبردار کیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کے بے بنیاد بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کاتسلسل ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی جدوجہد قابض بھارت کے مظالم کا نتیجہ ہے،آرایس ایس،بی جے پی کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بننے سے پہلے دنیا بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کے پاکستان پر لانچ پیڈ کے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی مبصرین کو دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔
Comments are closed.