کیپٹن صفدرعلیل،نجی اسپتال میں داخل
لاہور(ویب ڈیسک )نوازشریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کو طبیعت بگڑنے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیگی رہنما کو سینے اور کمر میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں داخل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کیپٹن(ر) صفدر کے مختلف ٹیسٹ تجویز کیے ہیں جو کرائے جائیں گے اور رپورٹس کی روشنی میں ان کا علاج کیا جائے گا تاہم وہ کتنے دن اسپتال میں رہیں گے اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
یاد رہے کہ اسیری کے دوران بھی لیگی رہنما کو سینے اور کمر میں تکلیف کے باعث کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
Comments are closed.