امریکہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے.
پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کے پروازیں نہیں چلا ئیں، پی آئی اے کا امریکا آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے.
وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکا پروازیں چلانے اوروہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں براہ راست پروازوں کی اجازت ملی ہے۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے امریکا کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں، پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے۔
Comments are closed.