گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
ویب ڈیسک
کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاگورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ان سے ملاقات کرنے والوں کی طویل فہرست کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ نے گزشتہ روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گورنر نے خود کو آئسو لیٹ کردیا ہے۔
I have just been tested Covid 19 positive, Allah Kareem inshallah will fight it out. @ImranKhanPTI thought us to fight out the most difficult in life and I believe this is nothing against what we r prepared for. May Allah give strength to fight this Pandemic inshallah.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 27, 2020
گورنر سندھ نے کہا کہ ‘عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے، انشا اللہ ہم اس وبا سے لڑیں گے، میں نے خودکو آئسولیٹ کرلیاہے، مجھے گزشتہ رات ہی خود کو قرنطینہ کرلینا چاہیے تھا، لیکن آج صبح کیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ‘جن لوگوں سے میری ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرارہا ہوں، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
عمران اسماعیل نے 22 اپریل کو حیدرآباد اور جامشورو میں مصروف دن گزارا جہاں پی ٹی آئی ارکان حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اورسدرا عمران ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو اور ڈی جی احساس پروگرام نیگورنرکوبریف کیا تھا جبکہ انہوں نے کوٹری میں گرلزکالج میں احساس سینٹر کا دورہ کیا تھا۔
گورنرسندھ نے 24 اپریل کو جیولرزمینیوفیکچرایسوسی ایشن، بیوٹی پارلرایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں صباح انصاری، نادیہ حسین اور این جی مارشل شامل تھے،اسی روز عمران اسماعیل نے فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو حفاظتی لباس دینے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
گورنر سندھ سے چند دن قبل تک ملاقاتیں کرنے والوں کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گئے،گزشتہ دنوں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا ۔
Comments are closed.