پاکستان میں 312افراد جاں بحق، متاثرین14ہزار414ہوگئے
فوٹو:فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد312 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14414 تک جا پہنچی ہے۔۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں ، سندھ میں 92 ،پنجاب میں 95 ، بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کیسز اور اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 963ہوگئی ہے۔
پنجاب میں منگل کوکورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی تصدیق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کی،وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے اموت کی تعداد 95 ہوگئی ہے جب کہ 1362 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،پنجاب میں پیر کو کورونا کے مزید 194 مریض سامنے آئے تھے جس کے بعد صوبے میں مجموعی مریضتوں کی تعداد 5460 ہے۔
اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک مریض جاں بحق ہوا جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 261 اور اموات 4 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں منگل کو کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی، اموات کی تعداد 14 ہوگئی ہے،صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی، اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں منگل کو کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
پیر کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 739 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 22 اموات بھی رپورٹ کی گئیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 اموات، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 اموات، پنجاب 194 کیسز 10 اموات، اسلام آباد سے 10 کیسز، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 72 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی ۔
پنجاب میں پیر کو کورونا کے مزید 194 مریض سامنے آئے اور 10اموات رپورٹ ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 5626 اور ہلاکتیں 91 ہوگئی ہیں۔
A further 114 cases have been detected in Punjab since 12pm today taking the total number of #COVIDー19 infections in the province to 5,640. Till date 91 people have lost their lives in the #CoronavirusPandemic while 1,306 people have made full recovery #StayHomeSaveLives https://t.co/HIcAewDiID
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) April 27, 2020
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے اب تک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
سندھ میں پیر کو کورونا کے مزید 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 اموات ہوئیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 4956 ہوگئی،صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 27th April at 8 AM:
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 27, 2020
Total Tests 43949 (today 2733)
Positive Cases 4956 (today 341)
Recovered Cases 925
Deaths 85
In the last 24 hours, 53 people have recovered from corona in Sindh
خیبر پختونخوا کی وزارت صحت کے مطابق صوبے میں پیر کو6اموات میں سے پشاور میں 4، مالاکنڈ اور باجوڈ میں ایک ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا،صوبے میں مزید 120 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1984 ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں اب تک 533 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
120 new cases confirmed in the last 24 hours taking the total tally of confirmed cases to 1,984 in KP. 6 new deaths were reported (4 in Peshawar, 1 each in Malakand and Bajaur) taking the tally to 104. 18 new patients recovered in the province taking the tally to 533 in KP. pic.twitter.com/k9hSzgfu7D
— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 27, 2020
بلوچستان میں پیر کو کورونا سے مزید 2 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس طرح صوبے میں مجموعی اموات 13 ہوگئی ہیں،بلوچستان میں مزید 72 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،بلوچستان میں کل کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی، مقامی افراد میں 64 کا تعلق کوئٹہ، 6 پشین، 1 زیارت سے ہے۔
آج بلوچستان میں مزید 72 مقامی افراد میں #كورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) April 27, 2020
کل مقامی متاثرہ افراد کی تعداد 702 ہوگئی۔
کل متاثرہ زائرین کی تعداد 151 ہوگئی۔
بلوچستان میں کل کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی ۔
آج مقامی افراد میں 64 کا تعلق کوئٹہ، 6 پشین، 1 زیارت سے ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
#COVID19 Summary in Gilgit-Baltistan
— Health Department Gilgit-Baltistan (@HealthDeptGB) April 27, 2020
27-04-2020
New cases 2
Recovered 3 #FightCororna #CoronaFreeGB #InshaAllah pic.twitter.com/TnekOx5rt8
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق مزید 3 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 222 افراد صحت یاب ہو چکے جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے،آزادکشمیر میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔
Comments are closed.