ایس طاہر داوڑ کی افغانستان سے لاش ملنے کی تصدیق، دفتر خارجہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش اور سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کردی۔
دفتر خارجہ کے مطابق افعان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کو لاش ملنے سے آگاہ کیا، افغان وزارت خارجہ کے مطابق لاش ننگرہار صوبہ کے ضلع در بابا میں مقامی لوگوں کو کل ملی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق لاش کے ساتھ ہی طاہر خان داور ایس پی خیبر پختونخواہ کا سروس کارڈ بھی برآمد ہوا، لاش کو جلال آباد میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا جائے گا۔
کاغذی کاروائی کے بعد ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش براستہ طورخم پاکستان لا ئی جائے گی،اعلامیہ کے مطابق وزارت خارجہ افغان سفارتخانہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
، کابل میں پاکستانی سفارتخانہ بھی افغان حکام سے رابطے میں ہے ، اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.