ڈاکٹر جاں بحق،رکن قومی اسمبلی ,معاون خصوصی کےٹیسٹ مثبت آگئے
فوٹو: فائل
پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حیات میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے متحدہ مجلس عمل کے ایم این اے منیر اورکزئی کے بیٹے اختر منیر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے والد منیر خان اورکزئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کے ساتھ کسی ملنے والے سے وائرس منتقل ہوا ہے۔
اختر منیر نے بتایا کہ منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ والد منیر خان اورکزئی لاک ڈاون میں گھر پر ہی رہے ہیں، ہماری فیملی کے دیگرممبران کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔
ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ، کامران بنگش نے خود میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت کی خرابی پر اسپتال گیا تو صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور خاندان کے دیگر 11 افراد کے بھی کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔
ناک کان گلہ کے ماہر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا ٹیسٹ سے جاں بحق ہوئے ہیں پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے ان کی کورونا وائرس سے موت کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد جاوید ہسپتال کے کووڈ 19 واڈ میں کام کر رہے تھے اور وہ وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر تھے، کچھ روز قبل ڈاکٹر محمد جاوید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر پر تھے، ہفتہ کو انتقال کرگئے۔
Comments are closed.