آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)
آسیہ بی بی کو ملتان کی ویمن جیل سے رہا کردیا گیا، سخت سیکورٹی میں رات گئے اسلام آباد منتقل۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینلز نے زراٰٰئع کے حوالہ دیتے ہو ہے بتا یا ہے کہ آسیہ بی بی جس کی سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا کوبدھ کے روز روبکار ملنے ہر رہا کردیا گیا۔
معلوم ہوا آسیہ بی بی کو سخت سیکورٹی میں ملتان سے خصوصی طیارے کے زریعےبے نظیر بھٹو کے اولڈ ٹرمینل پر منتقل کر نے کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رات گئے یہ افواہ بھی گردش کررھی تھی کہ آسیہ بی بی کو جمعرات کی صبع نجی ائیرلائن کی پرواز سے بیرون ملک روانہ کردیا جائے گا تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
سپر یم کورٹ سے آسیہ بی بی کی سزا ختم کر نے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جو حکو مت کے ساتھ معاہدہ کے بعد ختم ہو گیا تھا تاہم معاہدے میں آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قانونی کاررواہی کی یقین دہانی شامل تھی۔
Comments are closed.