پاکستان میں 3125خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ پانچ سالوں میں5 312خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
وزارت انسانی حقوق نے ملک بھر میں خواتین پر تشدد، کاروکاری، قتل اور زیادتی کی تفصیلات تحریری جواب میں قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں 5312 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 1548 خواتین کو کاروکاری قرار دیکر قتل کیا گیا۔
ونی کے 45 واقعات رجسٹر ہوئے۔ 99 خواتین تیزاب گردی کا شکار ہوئیں۔خواتین سے زیادتی کے 14 ہزار 3 واقعات پیش آئے۔ وزیر انسانی حقوق کی جانب سے بتایا گیا زینب کیس میں مجرم عمران علی کو پھانسی دی جا چکی ہے۔زینب سانحے کے بعد اسی نوعیت کے 11 مقدمات درج ہوئے۔
پنجاب میں 6۔ کے پی میں 3 اور بلوچستان میں 2 کیس رجسٹر ہوئے۔پنجاب میں ایک ملزم کی ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔4 ملزمان کا چالان پیش کیا جا چکا ہے۔ ایک کیس غلط ثابت ہوا۔کے پی اور بلوچستان واقعات کے ملزمان بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
شیری مزاری نے ایوان کو بتایا راجن پور میں ڈاکٹر بہنوں کی زبر دستی شادی کروانے کے فیصلے کو روک دیا گیا۔کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ رشتہ نہ دینے پر زمین ہتھیانے کے جرگے کے فیصلے کو بھی روک دیا گیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا سال 2017 سے لیکر اب تک بھارت نے 4 ہزار 225 مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی. ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پاک فوج میں کوئی بھی دہری شہریت کا حامل فرد ملازم نہیں ہے۔
Comments are closed.