پاکستان اور نیوزی لینڈ میں تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دونوں میچ جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکاہے۔ تیسرا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق آج رات(اتوار) کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچ جیت کر لگاتار گیارہویں سیریز جیتی ہے اور گزشتہ آٹھ میچوں میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست بھی ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں پاکستان کی طرف سے دوسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے والی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بنچ پر بیٹھے سکواڈ کو بھی موقع دینے کاامکان ہے۔

Comments are closed.