کورونا، پاکستان میں اموات176متاثرہ مریض8519ہو گئے
فوٹو: رائٹر فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ24گھنٹوں میں مزید9افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 176جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 8ہزار519تک پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے آج 20اپریل ابھی تک مزید 7 مریض انتقال کر گئے ہیں، ایک مریض پنجاب میں اور ایک شخص کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا جس کے بعدملک میں مجموعی اموات کی تعداد176ہو گئی ہے۔
ان اموات میں خیبرپختونخوا میں 67، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،آج اب تک ملک بھر میں مزید 108 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے جب کہ صوبے میں مریضوں کی تعداد 3822 ہے۔
پنجاب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی تھی،ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 702 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اتوار 19اپریل کو ملک بھر میں مزید434افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ22افراد لقمہ اجل بن گئے،اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 56، پنجاب 41، بلوچستان 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں 2 اموات ہوئی تھیں۔
صوبہ پنجاب میں اتوار کو مزید 184 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہو ئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 3649 جب کہ اموات کی9تعداد 41 ہو گئی تھی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے صوبے میں کیسز اور اموات کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 684 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہونے کی تصدیق کی تھی
صوبے میں 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 625 افراد صحت یاب ہو چکے تھے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2537 ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 60 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 1137 اور اموات کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی تھی گزشتہ روز کے پی میں 84 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں، محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 216 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 25 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی تھی،لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 376 ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان میں اب تک مقامی طور پر 229 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ 145 ایران سے آئے، بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق اور 142 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 171 ہو گئی جب کہ کورونا سے اب تک 2 افراد جاں بحق ہو تھے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک 72 سالہ ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا ہے ۔
Comments are closed.