بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتار

ویب ڈیسک

کراچی:صوبہ سندھ کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے افسرکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار اہلکار کے حوالے سے جیو نیوز کی رپورت میں حکام کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ اس سے مزید انکشافات بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.