معروف گلوکار شکیل اعوان لندن فیض امن میلہ میں شریک ہوں گے
اسلام آباد( ویب ڈیسک )فیض امن میلہ 13اکتوبر کو لندن میں ہو نے جارہا ہے،ہزارہ کے معروف گلور کار شکیل اعوان کو بھی مدعو کیاگیاہے۔
فیض امن میلہ کاانعقاد فیض کلچرل فاونڈیشن یو کے نے کیا ہے۔ فیصلہ امن میلہ کا ہر سال انعقاد کیا جاتاہے جس میں ممتاز شاہر اور ادبی شخصیت فیض احمد فیض کے چاہنے والے دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں۔
شرکاء میں اہل علم، شاعر، ادبا، اور فنکاروں کی اکثریت حصہ لیتی ہے۔ اس مرتبہ جن فنکاروں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دیا گیاہے ان میں جازم شرما، صابری مسرا اور ہزارہ ڈویژن سے ہندکو اور اردو کے معروف فنکار شکیل اعوان شامل ہیں۔
شکیل اعوان دس اکتوبر کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔اس حوالے سے شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں فیض احمد فیض ایسے بڑے قد کے ادیب اور شاعر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شریک ہونے کا موقع ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بیرون ملک ہمیشہ پاکستانیوں نے میرے نغمات اور گائیگی کو پذیرائی بخشی ہے اور جب ان کے درمیان گلوکاری سے مجھے بھی زیادہ خوشی ہو گی۔
Comments are closed.