قومی رابطہ کمیٹی کل مزیدلاک ڈاون کا فیصلہ کریگی


فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے خطرات کے باعث لاک ڈاون میں نرمی ہو یا مزید توسیع کی جائے یہ فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی پر چھوڑ دیا گیاہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وفاق کو فیصلے کا مشورہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وفاق سے اچھا فیصلہ آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون کے حوالے سے تنہاکوئی فیصلہ کرنے کی بجائے کل دوبارہ قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمانڈ سینٹر کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا جب کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، صوبائی سطح پر اقدامات اور ریلیف پیکجز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پر اتفاق کیا تاہم لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا۔

Comments are closed.