پاکستان میں کورونا سے 94جاں بحق، متاثرین5415ہیں

People wearing protective facemasks walk out from a Pakistan-based Chinese company in Islamabad on January 30, 2020, after instructions from Pakistani authorities to take preventive measures against the coronavirus. - A virus similar to the SARS pathogen has killed 170 people and spread around the world since emerging in a market in the central Chinese city of Wuhan. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images)


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں گزشتہ روز اور آج کی اموات ملاکر مرنے والوں کی تعداد 94ہو گئی ہے جب کہ مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد5415ہو چکی ہے۔

ملک میں اب تک سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 ، پنجاب میں 23 ،ہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی،آج 13اپریل کو ملک میں اب تک کورونا کے مزید 183کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

ان میں پنجاب میں 130 کیسز اور 2 ہلاکتیں، سندھ 41 کیسز ایک ہلاکت جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے اور ایک موت ہوئی ، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1452 ہوگئی ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کیسز اور اموات کی تصدیق کی اوربتایا کہ صوبے میں مزید 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں آج اب تک کورونا کے مزید 130 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی ہے،اس طرح پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2594 اور اموات 23 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق لاہور میں 434، ننکانہ صاحب 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1، چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، نارووال 8، گجرات 135، حافظ آباد 12، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا 8، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6 لودھراں 3، ڈی جی خان 18 جب کہ لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کیس ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں آج اب تک کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں مزید 47 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 744 ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

کے پی کے میں اتوار کو 3اموات ہوئی جب کہ بلوچستان میں بھی اتوار کو مزید 2 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہوگئی،محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 149 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے،وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے ٹوئٹ کے ذریعے کیسز کی تصدیق کی۔

Comments are closed.