عمران خان نے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، صدر ممنون حسین نے عمران خان سے حلف لیا، تقریب حلف برداری کے بعد نومنتخب وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاوٴس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ایون صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی۔سادہ و پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر سبکدوش ہونیوالے نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو ہاتھ ملا کر مبارک باد دی۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں سجائی گئی۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ سول و فوجی افسران، نامزد گورنرز، وزیر اعلی کے پی، تحریک انصاف کے رہنما، غیر ملکی سفارت کار، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں۔
۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی گپ شپ توجہ کا مرکز بنی رہی۔ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں اتحادی جماعتوں کے بڑوں نے بھی شرکت کی اور کپتان پر اعتماد کا یقین دلایا۔
تقریب میں بانوے کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں، جاوید میاں داد، انضمام الحق ، مشتاق احمد، وسیم اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔ بھارت سے آئے نجوت سنگھ سدھو سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
حلف کے بعد وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
Comments are closed.