نواز شر یف کے صاحبزادوں کے ریڈ وارنٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز ،حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو انٹر پول سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی منظوری دی ہے۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرے گی،ایف آئی اے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات ایف آئی اے کو موصول ہو گئی ہے۔
Comments are closed.