ایم کیو ایم نے مرکز میں حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی شرط مسترد کرتے ہوئے مرکزمیں تحریک انصاف حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹی وی ٹاک شو میں ایم کیو ایم کے کنونئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہماری ضرورت ہی نہیں ہے۔ ویسے بھی ان کے ساتھ بہت تجربے کرلئے ہیں۔
خالد مقول صدیقی نے کہا ہمار ا کوئی مطالبہ نہیں ہے صرف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مرکز میں حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس چھ ووٹ ہیں قومی اسمبلی میں لیکن پی ٹی آئی کو ان چھ ووٹوں کی بھی ضرورت ہے اور ہم نے بھی اسی لیئے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اگر ایم کیو ایم نے مرکز میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا توسندھ میں کابینہ کا حصہ نہیں بنائیں گئے۔
Comments are closed.