حنیف عباسی کوعمر قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار
مقدمہ کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سردار محمد اکرم نے کی، ہفتہ کو تقریباٰ ساڑھے بارہ بجے فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا اور رات گیارہ بجے فیصلہ سنا دیاگیا۔
منشیات کی دفعہ کے تحت حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی جب کہ دیگر سات ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیاگیا،عدالتی فیصلہ کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا۔
عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات پہلے سے کئے گے تھے اور بکتر بند گاڑی کھڑی تھی حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچانے کیلئے۔ دوسری طرف عدالتی فیصلہ کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی تھی بعد میں حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہافیصلہ سے کوئی شرمندگی نہیں ہے خوشی سے جیل جا رہاہوں، فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا۔
یہ مقدمہ گزشتہ6سال سے زیر سماعت ہے اب تک130پیشیاں ہوچکیں،حنیف عباسی ان کے بھائی،برادر نسبتی سمیت کل8ملزمان تھے
سات ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیاگیا۔
Comments are closed.