چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن نے چھوڑ دیا ہے، پرویز رشید

ٹیکسلا (ویب ڈیسک )سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن نے چھوڑ دیا ہے وہ آستین کے سانپ کی مانند ہیں۔

ٹیکسلا میں نیوز کانفرنس کے دوران پرویز رشید کاکہنا تھامسلم لیگ ن کے راہنما سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو چھوڑ دیا ہے انہوں نے پہلے اپنے لیئے ٹینک کانشان منتخب کیا وہ نہ ملنے پر جیپ مانگ لی۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے نازک وقت میں نواز شریف پر تنقید شروع کر کے اپنے لیئے جواز بنایا۔ وہ نواز شریف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوتے رہے، جن ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ چوہدری نثار لے رہے ہیں وہ میاں نواز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔

پرویز رشیدنے کہا کہ چوہدری نثار بوٹ پالش کرنے کاکام کر رہے ہیں ان کے ووٹرز کو ان کے گھر کاپتہ ہے نہ ان سے کوئی رابطہ رکھتے ہیں نازک وقت ملک پر نہیں چوہدری نثار پر ہے۔

انھوں نے کہا سردار ممتاز نہ صرف چوہدری نثار کا متبادل ہیں بلکہ ان سے ہزارہا درجے بہتر ہیں جن کو میاں نواز شریف نے خود نامزد کیا ہے اور میاں نواز شریف کے حکم پر ہی ان کے حلقے میں آیا ہوں۔

پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف دور میں معیشت مضبوط ہوئی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب تک پہنچے ملکی ترقی میں اضافہ ہوا آج ان کے خلاف کیسوں کی سماعت خرگوش کی رفتار سے جبکہ لاڈلوں کے خلاف کچھوے کی رفتار سے ہو رہی ہے۔

Comments are closed.