ایچ ای سی کا یونیورسٹیوں کیلئے بڑا فیصلہ،طلبہ کیلئے خوشخبری
فوٹو : فائل
اسلام آباد (ولید بن مشتا ق)ایچ ای سی نے بڑا فیصلہ کر کے کورونا وائرس کا محاصرہ توڑ دیاجامعات کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔
کورونا وائرس سے ملک میں حالیہ صورتحال اور یونیورسٹیز کی بندش کے پیش نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی گائیڈلائن جاری کر دی گئی ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ یہ فیصلہ طلباء کے قیمتی تعلیمی سال کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق آن لائن کلاسز کی سہولت سے لیس یونیورسٹیز فوری طور پر کلاسز شروع کرسکتی ہیں۔ وہ یونیورسٹیاں جن کے پاس آن لائن ٹیچنگ سسٹم دستیاب نہیں وہ یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں گی۔
ایچ ای سی نےآن لائن ٹیچنگ طریقہ کار پر منتقلی کے لئے تکنیکی مہارت کی فراہمی کے لیے ٹیکنیکل سپورٹ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا ہے ۔
آن لائن تعلیمی مواد کے معیار کو پرکھنے کا ٹاسک نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن کو دیا گیا ہے ۔تعلیمی مواد تک رسائی کے ل لیے نیشنل نالج بینک قائم کردیا گیا ہے ۔
ایچ ای سی نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیز معیاری آن لائن تعلیم کو یقینی بنائیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔
Comments are closed.