چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لیکر کراچی پہنچ گیا
فوٹو :این ڈی ایم اے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ہے آج کراچی پہنچنے والے جہاز میں پچاس ہزار کے قریب ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق علی بابااورجیک مافاؤنڈیشن کیطرف سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے،اس قبل 25 مارچ کو چین سے پہلا جہاز سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا جس میں 10 لاکھ لاکھ فیس ماسک اور دیگر سامان شامل تھا.
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ سامان چینی حکومت طرف سے پاکستان دیا گیا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی لہر نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے.
چین سے پہلے خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچائے گئے سامان میں پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بعد ٹیسٹنگ کٹس کم پڑ گئی تھیں.
واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد9ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 12 سو سے زائد ہوچکی ہے۔
Comments are closed.