پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کا نوٹس،،، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ،نگران وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے 37 پیسے تک سستی کر دیں۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پٹرول 4 روپے 26 فی لیٹر سستا کر دیا گیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے ،،اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکاہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ،، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر،
مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسے۔۔اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل نگران وفاقی وزیر توانائی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاتھا کہ حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کرلیاہے ، موٹرسپرٹ اورکیروسین آئل میں ٹیکس کی شرح 17سے12فیصد،لائٹ ڈیزل کی سیلزٹیکس کی شرح17سے9فیصد،ہائی اسپیڈڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 31سے24فیصد کم کی گئی ہے۔
علی ظفر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو10ارب روپے کانقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔
Comments are closed.