پاکستان انتخابات۔ 10کروڑ5 5لاکھ ووٹرزکی فہرست جاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک )عام انتخابات کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو فہرستیں بھجوا دی گئیں، ملک میں ووٹرز کی کل تعداد10 کروڑ59 لاکھ55 ہزار409 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد5 کروڑ92 لاکھ24 ہزار263 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد4 کروڑ67 لاکھ31 ہزار146 ہو گی۔
پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد3 کروڑ36 لاکھ79ہزار993 ، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ24 لاکھ36 ہزار844 ہو گئی۔
کے پی کے میں مرد ووٹرز کی تعداد87 لاکھ5 ہزار831 ہے، بلو چستان میں مرد ووٹرز کی تعداد24 لاکھ86 ہزار230 ہے۔قبائلی علاقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد15 لاکھ7 ہزار902ہے۔
اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد4 لاکھ 7 ہزار463 ہو گئی پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد2 کروڑ69 لاکھ92 ہزار877 ہے۔سندھ میں خواتین ووٹرز کی تعداد99 لاکھ54 ہزار400 تک پہنچ گئی۔
کے پی میں66 لاکھ 10 ہزار468 خواتین ووٹرز ہیں۔ بلوچستان میں 18 لاکھ13 ہزار264 خواتین ووٹرز ہیں، قبائلی علاقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد10 لاکھ2 ہزار522 ہے۔
اسلام آباد میں خواتین ووٹرز کی تعداد3 لاکھ57 ہزار885 ہو گئی الیکشن کمیشن نے ضلع وار ووٹرز کی تعداد بھی جاری کر دی ہے۔
ضلع وار مرد وخواتین ووٹرز کی الگ الگ تعداد ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
Comments are closed.