شاہد خاقان عباسی بھی توہین عدالت کی ذد میں ، آج سماعت
راولپنڈی(ویب ڈیسک)ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلہ پر جج کے خلاف ریمارکس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی، آج سماعت ہوگی۔
شہری محمد ریاض نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی میں بنچ میں دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے میرٹ پر شاہد خاقان کونااہل کیا ۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان نے ٹی وی پر آکر فاضل جج کی توہین کی اور ناقابل بیان الفاظ ادا کئے، درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا بھی میڈیا کو روکنے میں ناکام رہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیمرا کے خلاف بھی سہولت کار ی کے تحت کارروائی کی جائے۔
،شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔
Comments are closed.