کورونا وائرس،فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظرحکومتی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اب فضائی آپریشن مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ پاکستان میں ہرقسم کا فضائی آپریشن 2 ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے.
انھوں نے واضح کیا کہ کارگو کے جہازوں کو پاکستان میں آنے کی اجازت ہوگی۔ فلائٹ آپریشن آج سے 4 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی فلائٹس پابندی سے استثنی ہوگا.
ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایئرلائن چارٹرز پربھی پابندی عائد ہوگی جب کہ اسپیشل طیارے پرفضائی آپریشن معطلی کا اطلاق نہیں ہوگا، اسپیشل طیارے پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
حکومتِ کی ہدایت پرکورونا کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے پہلے ہی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے.
Comments are closed.