زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، وزارتِ داخلہ
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) نگران وزیرِاعظم کو پیش کرنے کیلئے وزارتِ داخلہ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا، نیب کی درخواست پر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔
اس حوالے سے دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں شامل شخص کو بیرون ملک بھیجنے کے صوابدیدی اختیارات موجود ہیں، ان اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے زلفی بخاری کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیکرٹری داخلہ کو فون کر کے زلفی بخاری کے واپس آنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وزارتِ داخلہ نے صوابدیدی اختیارات استعمال کئے۔
یاد رہے کہ زلفی بخاری پر آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.