آج عیدکا چاند نظر آ سکتا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی اعلان کرے گی

اسلا م آباد ( ویب ڈیسک) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اجلاس آج کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہو گا

شہری شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادت زونل کمیٹی کو دے سکیں گے۔ مرکزی اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہو گا اور حتمی اعلان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو رات 12 بجے کے قریب ہو گی اور شام کے وقت اس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔

مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

Comments are closed.