پاکستان میں کروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 236،آج مزید 52 کیسز سامنے آئے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے آج مزید 52 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 236 ہوچکی ہے ۔
آج پنجاب سے 24، تفتان سے سکھر آنے والے زائرین میں مزید 15، کراچی میں 7 اور بلوچستان میں 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، سندھ میں کورونا وائرس کے آج مزید 22 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 172 ہوگئی ہے.
سکھر کے مزید 15 زائرین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کراچی میں بھی مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں 26 متاثرین کی تصدیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 736 زائرین سمیت تمام مشتبہ مریضوں کو چیک کیا جارہا ہے جبکہ تفتان سے آنیوالے 1276 زائرین کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکت کی تردید سامنے آئی ہے اور لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص عمران کے حوالے سےصوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کہا ہے وہ موت کورونا سے نہیں ہے۔
Comments are closed.