وفاقی حکومت آج رات 12 بجے ختم ہو جاہے گی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی وفاقی حکومت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔
وفاقی کابینہ بھی آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی اور اس سے قبل وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلح افواج کے دستے چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی کے موقع پر سلامی بھی پیش کریں گے ۔
ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی، جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی تھی اور دونوں جماعتوں کی حکومت میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شخصیات کی مدت میں کسی حد تک مماثلت ملتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے بطور 18ویں منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے 10 ماہ خدمات انجام دیں، ان سے پہلے اس عہدے پر نواز شریف نے 4 سال ایک ماہ اور 23 دن خدمات انجام دیں جنہیں اعلیٰ عدالت نے پاناما کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی 2008 سے 2013 تک حکومت میں ملک کے 16ویں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اس عہدے پر 4 سال 2 ماہ اور 25 دن فرائض انجام دیتے رہے اور انہیں بھی اعلیٰ عدالت نے نااہل قرار دیا۔
یوسف رضا گیلانی کے بعد راجہ پرویز اشرف نے 17ویں وزیراعظم کی حیثیت سے 9 ماہ اور دو دن فرائض انجام دیے اور 5 سالہ دور حکومت کی مدت پوری کی تھی۔
Comments are closed.