فوزیہ قصوری مصطفی کمال کی پی ایس پی میں شامل
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئیں
اس حوالے سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج فوزیہ قصوری کی شمولیت سے ہمارے نظریے کی توثیق ہوئی ہے۔
مصطفی کمال نے کہا پی ایس پی دو سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، لوگ صحیح اورغلط میں تمیز کر کے پی ایس پی میں آرہے ہیں۔
فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف یہ کہہ کر چھوڑ دی تھی کہ پی ٹی آئی اب نظریہ کی جماعت نہیں رہی اور پرانے کارکنوں کی عذت نہیں کی جاتی ہے ۔
Comments are closed.