لاہور قلندرنے ہارنے کی روایت برقرار رکھی، پشاور زلمی کی 16 رنز سے فتح
فوٹو : پی ایس ایل
راولپنڈی(راجہ محمد عمران)پی ایس ایل فائیو میں بھی لاہور قلندر کی ٹیم ابھی تک ہارنے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے اور پنڈی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اپنا لگاتار تیسرا میچ بھی ہار گئی،پشاور زلمی نے16رنز سے جیت گئی.
ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں 133 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز لاہور قلندرز نے اچھے طریقے سے کیا، اوپنرز نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کرس لائن30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سمت پٹیل 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد لاہور قلندرز کی وکٹیں جلدی جلدی گرتی رہیں اور پوری ٹیم 6وکٹ پر 116 رنز ہی بنا سکی، بارش کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا یہ میچ 12،12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر لاہور قلندرز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔
پشاور زلمی کے ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34،34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا ہدف دیا، لیکن کراچی کنگز کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Comments are closed.