ایف سی ہیلپ سینٹر پر حملہ ناکام، 5دہشتگرد مارے گے

فائل فوٹو

راولپنڈی (ویب ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی ہلپ سینٹر پر دہشتگردحملے کی کوشش ناکام بنا دی، پانچوں خود کش بمبار مارے گے، فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنائی گئی،دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سے لدی گاڑی میں دہشتگردوں نے ہلپ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

چوکس ایف سی سپاہیوں نے دہشتگردوں پر فائر کھول دیا اور انھیں داخل نہیں ہونے دیا، ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے تمام دہشتگرد مارے گے۔

مارے جانے والے دہشتگرد بظاہر افغانی لگتے ہیں،دہشتگردوں کی ناکام کوشش گزشتہ رات کلی الماس میں اہم دہشتگردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، سکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کررہی ہیں،صورتحال قابو میں ہے۔

Comments are closed.